نیتن یاہو کی ہلاکت کی افواہیں دم توڑ گئیں، ویڈیو سامنے آگئی
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی ہلاکت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہیں غلط ثابت ہوگئیں، نیتن یاہو نے ایک ویڈیو جاری کر کے اپنی موجودگی کا ثبوت پیش کر دیا۔
فائل فوٹو
تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی ہلاکت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہیں غلط ثابت ہوگئیں، نیتن یاہو نے ایک ویڈیو جاری کر کے اپنی موجودگی کا ثبوت پیش کر دیا۔

اپنی ہلاکت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں پر ردعمل میں نیتن یاہو نے اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک کافی شاپ میں کھڑے دیکھا گیا۔

مذکورہ ویڈیو میں نیتن یاہو نے اپنے ہاتھ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ’یہ دیکھیں، میری چھ نہیں بلکہ پانچ انگلیاں ہیں‘، اور اس طرح انہوں نے اپنی ہلاکت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کو مسترد کیا۔

جاری کردہ ویڈیو میں پس منظر میں کافی شاپ کا ماحول بھی دیکھا جا سکتا ہے جہاں لوگ معمول کی سرگرمیوں میں مصروف دکھائی دیے، ویڈیو کے ذریعے نیتن یاہو نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ وہ خیریت سے موجود ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ دعوے سامنے آ رہے تھے کہ نیتن یاہو کسی حملے میں مارے گئے ہیں، ان غیر مصدقہ خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں اور تبصروں نے معاملے کو طول دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کو ہر صورت نشانہ بنانے کا اعلان

اس افواہ کو اس وقت مزید تقویت ملی جب اسرائیلی وزیر اعظم کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ان کا تازہ ویڈیو بیان سامنے آیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس ویڈیو کی غلط تشریح کی گئی ہے، جس میں تجزیے کے دوران نیتن یاہو کی ’’چھ انگلیاں‘‘ دکھائی دے رہی ہیں، اور ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ ویڈیو اے آئی سے تخلیق کی گئی ہو۔ 

ضرور پڑھیں