پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کو ہر صورت نشانہ بنانے کا اعلان
ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو ہر صورت نشانہ بنایا جائے گا اور اگر نیتن یاہو زندہ ہے تو اسے تعاقب کر کے ختم کیا جائے گا۔
فائل فوٹو
تہران: (سنو نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو ہر صورت نشانہ بنایا جائے گا اور اگر نیتن یاہو زندہ ہے تو اسے تعاقب کر کے ختم کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدہ تعلقات اور جنگی صورتحال میں شدت آ رہی ہے۔

ایران کی نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی نے پاسداران انقلاب کا یہ بیان رپورٹ کیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کو ڈھونڈ کر قتل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے ایک بیان میں کہا گیا ہے اگر یہ بچے قتل کرنے والا مجرم زندہ ہے تو اس کا پوری طاقت کے ساتھ تعاقب کیا جائے گا اور قتل اسے قتل کیا جائے گا۔

دوسری جانب سوئٹزرلینڈ نے ایران کے خلاف امریکا کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، سوئس حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران پر حملوں میں ملوث امریکی طیاروں کو فضائی راہداری فراہم نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے میں ایرانی بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی شہید

سوئس حکام کے مطابق یہ فیصلہ ملک کی دیرینہ غیر جانبدار خارجہ پالیسی کے تحت کیا گیا، سوئٹزرلینڈ ہمیشہ بین الاقوامی تنازعات میں غیر جانبداری برقرار رکھنے کی پالیسی پر عمل کرتا ہے اور اسی اصول کے تحت فضائی حدود کے استعمال کے معاملے میں بھی محتاط فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کیا جا رہا ہے جس سے تنازع میں فریق بننے کا تاثر پیدا ہو، اس کی پالیسی کا مقصد خطے میں امن اور استحکام کیلئے غیر جانبدار کردار برقرار رکھنا ہے۔ 

ضرور پڑھیں