امریکہ نے اپنے شہریوں کو عراق چھوڑنے کی ہدایت کردی
US citizens Iraq warning
فائل فوٹو
بغداد:(ویب ڈیسک) امریکہ نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر عراق چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی، جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی خدشات ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔

بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عراق میں حالیہ حملوں کے بعد امریکی شہریوں، امریکی مفادات اور اہم بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ خطرات لاحق ہیں۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق عراق میں موجود تمام امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد ملک چھوڑنے کے انتظامات کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر عراق میں قیام کرنا خطرناک ہوسکتا ہے، اس لیے وہاں رکنے کا ارادہ رکھنے والے افراد اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عراق کی فضائی حدود میں میزائلوں، ڈرون اور گولہ بارود کے حملوں کا مسلسل خطرہ موجود ہے، جس کے باعث سیکیورٹی صورتحال غیر یقینی ہے۔ امریکی شہریوں کو خاص طور پر بغداد میں قائم سفارت خانے اور اربیل میں قونصل خانے کے دورے سے بھی گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا سعودیہ میں فوجی اڈے پر حملہ، 5 امریکی طیارے تباہ

سفارتی ذرائع کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو اس کے اثرات عراق سمیت پورے مشرق وسطیٰ میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب عراقی حکام نے بھی سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ضرور پڑھیں