وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، افغانی حملہ آور گرفتار
واشنگٹن وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ
فائل فوٹو/ واشنگٹن وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ
واشنگٹن (ویب ڈیسک): وائٹ ہاؤس کے قریب امریکی فوجیوں پر فائرنگ کا معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا۔ واقعے میں ملوث مشتبہ حملہ آور کی شناخت 29 سالہ افغان شہری کے طور پر کر لی گئی جو 2021 میں امریکا میں داخل ہوا تھا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے فوری بعد سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا، وائٹ ہاؤس کے اطراف کا علاقہ مکمل طور پر بند کر کے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے دونوں امریکی فوجیوں کا تعلق ویسٹ ورجینیا نیشنل گارڈز سے ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے ہی زخمی حملہ آور رحمان اللّٰہ لکنوال کو گرفتار کر لیا جس پر دو فوجیوں کو نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی معلومات ایک ممکنہ انفرادی کاروائی کی طرف اشارہ کرتی ہیں تاہم واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ: خوفناک آتشزدگی میں 44 لقمہ اجل بن گئے

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کو آئندہ سال میامی میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔

ٹرمپ کے مطابق اس فیصلے کی وجہ جنوبی افریقہ میں سفید فام باشندوں کے خلاف انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیاں ہیں اور انہی الزامات کی بنیاد پر ملک کو دعوت نامہ منسوخ کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ افریقانرز اور ہالینڈ، فرانس اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے دیگر سفید فام افراد بھی سنگین زیادتیوں کا شکار ہیں جس پر عالمی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہیے۔