میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں سمرٹائم ختم ہونے گھڑیاں آج رات ایک گھنٹہ پیچھے کردی جائیں گی، گھریاں یورپ کے مقامی وقت 3 بجے ایک گھنٹہ پیچھے کر کے 2 بجے پر لائی جائیں گی۔
یورپ میں گھڑیوں کا وقت تبدیل کرنے کا یہ عمل ڈے لائٹ سیونگ ٹائم کہلاتا ہے، گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کا مقصد سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ونٹرٹائم آئندہ برس 29 مارچ 2026 تک جاری رہے گا جس کے بعد گھڑیوں کو پھر ایک گھنٹہ آگے کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی ملک کا غیر ملکیوں کے لیے گولڈن ویزا متعارف کرانے کا اعلان
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپس وغیرہ میں وقت خودکار طریقے سے درست ہوجاتا ہے جب کہ کار اور دیوار میں لگی گھڑیوں میں وقت کو خود ٹھیک کرنا پڑتا ہے۔
خیال رہے کہ اس طریقہ کو پہلی بار پہلی عالمی جنگ کے دوران توانائی بچانے کے لیے اپنایا گیا تھا اور بعد ازاں زیادہ تر یورپی ممالک نے اسے معمول کا حصہ بنا لیا۔
واضح رہے کہ لندن میں وقت میں ایک گھنٹے کی تبدیلی سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4 سے بڑھ کر 5 گھنٹے ہوجائے گا۔