وائٹ ہاؤس کا ایک حصہ گرا دیا گیا، وجہ سامنے آگئی
White House renovation
فائل فوٹو
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے ایک حصے کو گرا کر نئی تعمیر کا آغاز کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اندر موجود اس حصے کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے اور اس کی جگہ ایک شاندار بال روم تعمیر کیا جا رہا ہے، جہاں سینکڑوں مہمانوں کو سرکاری تقریبات اور ڈنر میں مدعو کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ صدر ٹرمپ کی ذاتی خواہش پر شروع کیا گیا ہے تاکہ وائٹ ہاؤس میں بین الاقوامی معزز مہمانوں کے استقبال کیلئے ایک عظیم الشان مقام تیار کیا جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں وضاحت کی کہ انہیں وائٹ ہاؤس کی تاریخی عمارت سے بے حد لگاؤ ہے، مرکزی ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ منصوبے کے بڑے پیمانے اور تعمیراتی مشینری کے استعمال سے خدشہ ہے کہ وائٹ ہاؤس کی مرکزی عمارت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر کارگو طیارہ سمندر میں جا گرا، دو افراد ہلاک

 

 

ماہرینِ تعمیرات کے مطابق اس نوعیت کی توسیع نہ صرف تاریخی ورثے کیلئے خطرہ بن سکتی ہے بلکہ سیکیورٹی کے مسائل بھی پیدا کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ سے اپنی شاندار طرزِ زندگی کیلئے مشہور رہے ہیں، یہ تعمیر بھی ان کے شاہانہ مزاج کی ایک اور مثال ہے۔ عوامی حلقوں میں اس منصوبے پر تنقید اور دلچسپی دونوں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔