گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کی تاریخ کا اعلان
پنجاب کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج بدھ  کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا
پنجاب کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج بدھ کو جاری کرنے کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب کے تمام بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) گیارہویں جماعت (HSSC پارٹ-I) کے سالانہ نتائج بدھ (15 اکتوبر 2025) کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

طلبہ درج ذیل تین طریقوں سے اپنے نتائج چیک کر سکتے ہیں جس میں سرفہرست بورڈز کی ویب سائٹس ہیں۔ طلبہ اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر "Results" کے سیکشن سے نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ راولپنڈی biserawalpindi.edu.pk، لاہور biselahore.com، ملتان web.bisemultan.edu.pk، فیصل آباد bisefsd.edu.pk، سرگودھا bisesargodha.edu.pk، گوجرانوالہ bisegrw.edu.pk، بہاولپور bisebwp.edu.pk، ڈیرہ غازی خان bisedgkhan.edu.pk، ساہیوال bisesahiwal.edu.pk
دوسرا طریقہ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نتیجہ دیکھنا ہے۔ طلبہ اپنے بورڈ کے مخصوص کوڈ پر اپنا رول نمبر SMS کریں۔ راولپنڈی 800296، لاہور 800291، ملتان 800293، فیصل آباد 800240، سرگودھا 800290، گوجرانوالہ 800299، بہاولپور 800298، ڈی جی خان 800295، ساہیوال 800292
تمام بورڈز نتائج جاری ہونے کے بعد ریزلٹ گزٹ بھی شائع کریں گے جس کے ذریعے نتائج کو چیک کیا جا سکتا ہے۔