عالمِ اسلام کی بڑی شخصیت جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر انتقال کر گئے
Abdullah bin Omar Naseef death news
فائل فوٹو
ریاض: (ویب ڈیسک) عالم اسلام کی معروف اور قابلِ احترام شخصیت، رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف طویل علالت کے بعد جدہ میں انتقال کر گئے۔

ان کے انتقال کی خبر سے علمی و مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف نہ صرف رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل رہے بلکہ وہ شوریٰ کونسل کے نائب صدر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی اسلام کی خدمت، بین المذاہب مکالمے اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے وقف کر رکھی تھی۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز اتوار جدہ کی الجفالی مسجد میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین اسد قبرستان میں ہوگی۔ ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد جنازے میں شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔

جدہ کے الخزامی ٹاورز میں ان کے گھر پر مردوں اور عورتوں کیلئے تعزیتی اجتماع تین روز تک مغرب سے عشاء تک جاری رہے گا، جہاں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف نے اپنی گراں قدر خدمات سے عالم اسلام میں اتحاد و ہم آہنگی کے پیغام کو فروغ دیا۔ ان کی وفات عالم اسلام کیلئے ایک بڑا علمی و فکری نقصان قرار دی جا رہی ہے۔