
عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ اور گردونواح کے علاقوں میں کالی گھٹائیں برس پڑیں، مسجد الحرام میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی، مکہ مکرمہ میں باران رحمت کے دوران عمرہ زائرین نے طواف کعبہ جاری رکھا، بیت اللہ شریف پر برسنے والی بارش کے روح پرور مناظر نے دیکھنے والوں کو مسحور کردیا۔
عمرہ زائرین نے بارش کےدوران طواف کعبہ جاری رکھا اور اللہ کے حضور خوب گڑگڑا کر دعائیں کیں ، بارش کے باعث شہر مکہ کا موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین نے بیت اللہ شریف پر برسنے والی بارش کے روح پرور مناظر کو دیکھ کر سجدہ شکر ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزبن عبداللہ آل الشیخ انتقال کرگئے
نمازیوں کی بڑی تعداد بارش سے بے نیاز اپنے رب کے حضور سجدہ میں گرے رہے اور دعاؤں مناجات کا سلسلہ جاری رہا، طواف کرنے والوں کی تکبیرات اور اذکار سے فضا معطر رہی۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے اس موقع پر مسجد الحرام میں صفائی پر مامور اہلکاروں کے ذریعے زائرین حرم کو بارش سے پیدا ہونے والی پھسلن کی دشواریوں سے بچانے کے لیے صفائی کے بہترین انتظامات کیے۔
أمطار #الحرم_المكي 🌧️🕋
— إمارة منطقة مكة المكرمة (@makkahregion) September 23, 2025
🤳🏻.. رائد العفيفي#مكة_الان pic.twitter.com/Dhxw4DCvNC
خیال رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی بھی صورتحال میں عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔