فیڈرل کانسٹیبلری کیلئے 3229 اسامیاں منظور، بھرتی کی اجازت

وفاقی حکومت نے نو تشکیل شدہ فیڈرل کانسٹیبلری کیلئے 3 ہزار 229 اسامیوں کی منظوری دی/ فائل فوٹو
August, 8 2025
(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے نو تشکیل شدہ فیڈرل کانسٹیبلری کیلئے 3 ہزار 229 اسامیوں کی منظوری دے دی، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے شہریوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
حکومت نے وزارت داخلہ کو فیڈرل کانسٹیبلری میں پہلے مرحلے میں گریڈ 7 کے 3 ہزار 229 مرد و خواتین کانسٹیبل بھرتی کرنے کی اجازت دی ہے۔ فیڈرل کانسٹیبلری کی اسامیوں کیلئے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا بیس بیس فیصد، آزاد کشمیر کا 10 فیصد، گلگت بلتستان کیلئے 6 فیصد اسلام آباد کیلئے 4 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 129 میں ضمنی الیکشن: حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی جمع
کوٹے کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کیلئے کانسٹیبلز کی 646 اسامیاں ہیں (619 جنرل اور 27 خواتین)، آزاد کشمیر کیلئے 323 اسامیاں (309 جنرل اور 14 خواتین)، گلگت بلتستان کیلئے 193 اسامیاں (185 جنرل اور 8 خواتین)، اسلام آباد کیلئے 129 اسامیاں (124 جنرل اور 5 خواتین) شامل ہیں۔