ایریزونا میں میڈیکل ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ، تمام افراد ہلاک
Medical Plane Crash
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): امریکا کی ریاست ایریزونا میں ایک میڈیکل ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوارچارافراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق طیارہ ایک قریبی اسپتال سے مریض کو لینے کے لیے جا رہا تھا جب یہ اپنی منزل پر پہنچنے سے کچھ دیر پہلے گر کر تباہ ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں پائلٹ اور عملے کے تین ارکان شامل تھے۔

ایمرجنسی سروسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں لیکن کوئی بھی فرد زندہ نہ بچ سکا۔ حکام کے مطابق، مرنے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی کیونکہ ان کے اہلِ خانہ کو اطلاع دینا باقی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ادارہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کار ملبے کا جائزہ لیں گے، فلائٹ ڈیٹا کا تجزیہ کریں گے اور عینی شاہدین کے بیانات لے کر یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ حادثے سے پہلے کیا واقعات پیش آئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزا ہولڈرز کے لیے نئی شرط لاگو

میڈیکل ٹرانسپورٹ پروازیں دیہی اور دور دراز علاقوں کے لیے زندگی کی اہم کڑی سمجھی جاتی ہیں کیونکہ یہ مریضوں کو بڑے طبی مراکز تک جلد پہنچانے کا ذریعہ بنتی ہیں۔ مقامی سرکاری عہدیداروں نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور خدمتِ خلق میں جان دینے والے عملے کی قربانی کو سراہا۔

ید رہے کہ حادثے کی مکمل وجوہات کا علم NTSB کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔