پنجاب حکومت کی عوام کو فلیٹس دینے کی منظوری
پنجاب حکومت نے صنعتی ورکرز کے لئے ایک ہزار 220 فلیٹس دینے کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اجلاس کی صدارت کررہے ہیں/ فائل فوٹو
(سنو نیوز) پنجاب حکومت نے صنعتی ورکرز کے لئے ایک ہزار 220 فلیٹس دینے کی منظوری دے دی۔ لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس جس میں 130 نکاتی ایجنڈا پیش کر کے منظوری دی گئی۔ پنجاب میں صنعتی ورکرز کے لئے1220 فلیٹس دینے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صنعتی ورکرز کے لئے مزید 3 ہزار فلیٹس بنانے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ صوبائی کابینہ نے ہنر مند، نیم ہنرمند اور دیگر 102 کیٹگری میں ورکرز کی تنخواہ یکساں طور پر 40 ہزار کرنے کی منظوری دے دی۔ مریم نواز نے فلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کے لئے 50، 50 ہزارروپے انعام کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری حج سکیم : پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی

کابینہ نے طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب  کے دوران ریلیف کارروائیوں پر ریسکیو 1122 کو سراہا۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب میں کلاس پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات سرکاری طور پر لینے کی منظوری دی گئی۔ پانچویں کلاس کے طلبہ کا جائزہ (ASSESSMENT) اور آٹھویں کلاس کے طلبہ کا باقاعدہ امتحان ہوگا۔

صوبائی کابینہ نے ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جیلوں میں قیدیوں کے لئے باقاعدہ انڈسٹری قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مزدوری کرنے والے قیدیوں کو اجرت بھی ملے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جیلوں میں مانیٹرنگ کا تھرڈ پارٹی سسٹم وضح کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تاریخی اقدام کرتے ہوئے پٹرول پمپس کے قیام کے لئے آن لائن ایپلی کیشن کی منظوری دی گئی۔ سرمایہ کاروں کو 16 کی بجائے صرف 6 دستاویزات پیش کرنے  ہونگی۔ آن لائن اپلائی کر کے سرمایہ کار آن لائن این او سی حاصل کر سکیں گے۔