
رجسٹرڈ افراد سرکاری سکیم کے تحت اپنی درخواست 4 سے 9 اگست تک جمع کرواسکتے ہیں، غیر رجسٹرڈ افراد سے درخواستوں کی وصولی 11 اگست سے 16 اگست تک ہوگی۔ درخواستیں پوری ہونے پر پورٹل مزید درخواستیں وصول نہیں کرے گا۔ آئندہ سال سرکاری سکیم کے تحت دواقساط میں واجبات جمع کرانے کی سہولت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:40 ریلوے سٹیشنوں پر مفت وائی فائی دینگے: حنیف عباسی
سرکاری حج سکیم کیلئے مختصر پیکیج بھی دیا جائے گا۔ سرکاری حج کا تخمینہ ساڑھے گیارہ سے ساڑھے بارہ لاکھ روپے ہے، حج اخراجات کی پہلی قسط اگست کے پہلے ہفتے سے جمع ہو گی، لانگ پیکیج کیلئے پہلی قسط پانچ لاکھ اور کم دورانیہ کیلئے پہلی قسط ساڑھے پانچ لاکھ روپے ہوگی۔ لانگ پیکیج 38 سے 42 جبکہ شارٹ پیکیج 20 سے 25 روز کا ہوگا۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی وزارت حج کے نامزد بینکوں میں رقم بھجوا سکتے ہیں۔ روڈ ٹو مکہ حج کی سہولت اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر میسر ہوگی، عازمین کو حج سے متعلق مکمل تربیت دی جائے گی، حج کیلئے ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ، مالیاتی نگرانی کا موثر نظام لاگو کیا جائے گا ۔ حج ناظم سکیم جاری رکھی جائے گی ، شکایات ازالہ کیلئے شفاف نظام رائج کیا جائے۔