عمان میں روزگار کا بڑا موقع، وزارت محنت کا نئی نوکریوں کا اعلان
Oman jobs
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک):عمان کی وزارتِ محنت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ظفار میں 600 نئی نوکریوں کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلطنتِ عمان کی وزارتِ محنت نے عمانائزیشن کی پالیسی کو مزید ترقی دیتے ہوئے ظفار میں 600  ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈاکٹر مہاد بن سعید باعَوین کے حالیہ دورہ ظفار کے دوران سامنے آیا جہاں انہوں نے مختلف نجی  کمپنیوں کا جائزہ لیا اور مستقبل کی شراکت داری پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

مزیدبرآں 600 ملازمتوں میں سے 150 نوکریاں بندرگاہِ صلالہ میں 2025ء کے اختتام تک دستیاب ہوں گی جبکہ بقیہ 450 ملازمتیں نما ظفار سروسز اس کے علاؤہ کمپنیوں میں دی جائیں گی۔ اس فیصلہ کا مقصد مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے انتہائی کم پیسوں میں سپین جانے کا موقع

واضح رہے کہ دورے کے دوران بندرگاہِ صلالہ میں تمکین پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو اعزازی اسناد بھی دی گئیں۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے مزین کر کے انہیں لیبر مارکیٹ کے لیے تیار کرنا ہے۔

زہن نشین رہے کہ ظفار میں محکمہ لیبر اور نما ظفار سروسز کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے  جس کے تحت تربیت اور روزگار کے نئے مواقع کو فروغ دیا جائے گا۔ نیز اس موقع پر ناصر بن سالم الحضرمی، ڈائریکٹر جنرل آف لیبر برائے ظفار، نے کہا کہ یہ قدم قومی ترجیحات کےعین مطابق ہے ۔