
تفصیلات کے مطابق یورپ میں رہائش اور کام کرنے کے امیدوار و خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اسپین نے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کا آغاز کر دیا ہے جس کی فیس صرف 21,500 روپے رکھی گئی ہے۔ یہ ویزا ان پاکستانی فری لانسرز ،ریموٹ ورکرز اور آن لائن کاروبار سے منسلک افراد کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو بیرون ملک قانونی طور پر سکونت اختیار کرنے کے خواہشمند ہیں۔
مزیدبرآں اسپین کا یہ قدم اسٹارٹ اپ ایکٹ کے تحت سامنے آیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے ڈیجیٹل ٹیلنٹ کو ملک میں لے کر آنا ہے تاکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔
اس ویزے کی ابتدائی مدت ایک سال رکھی گئی ہے تاہم اسے پانچ سال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ مزید یہ کہ درخواست گزار اپنے اہل خانہ کو بھی ساتھ لے جا سکتے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزا ہولڈرز کے لیے نئی شرط لاگو
اس ویزے کے لیے درخواست دینے والے کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کسی غیر ملکی کمپنی کے ساتھ کم از کم تین ماہ سے ریموٹ کام کر رہا ہے یا پھر فری لانسنگ کر رہا ہے۔ آمدنی کی شرط بھی رکھی گئی ہے جس کے مطابق فردِ واحد کے لیے کم از کم ماہانہ آمدنی 2,762 یورو تقریباً 8.5 لاکھ روپے ہونا لازمی ہے۔ اگر بیوی بھی ساتھ ہے تو آمدنی کی حد بڑھائی گئی ہے نیز بچوں کی صورت میں بھی اضافی آمدنی درکار ہوگی۔
مزید یہ کہ درخواست گزار کے لیے تعلیمی قابلیت یا متعلقہ شعبے میں تین سالہ تجربہ ہونا بھی ضروری ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ویزا نہ صرف پاکستان سے اپلائی کیا جا سکتا ہے بلکہ اگر کوئی شخص سیاحتی ویزے پر اسپین میں موجود ہیں تو وہاں سے بھی درخواست جمع کروا سکتا ہے۔