انڈیگو کی پرواز میں ایک مسافر کا دوسرے مسافر کو تھپڑ ، ویڈیو وائرل
Indigo Airlines
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک)انڈیگو ایئرلائن کی پرواز کے دوران ایک مسافر کا دوسرے مسافر کو تھپڑ رسید کرنے پرایئرلائن کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

انڈیگو ایئرلائن کی  پرواز میں ایک مسافر کا دوسرے مسلمان مسافر کو تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد انڈیگو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس جارحانہ رویہ کی سخت مذمت کی ہے۔

ایئرلائن نےواضح کیا ہے کہ انہیں اس واقعہ کی مکمل معلومات حاصل ہیں نیز وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ ہم اس طرح کے رویے کو بالکل برداشت نہیں کرتے۔ ہمارے اسٹاف اور دیگر مسافروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

واضح رہے کہ یہ واقعہ پرواز کے دوران پیش آیا جہاں  دو مسافروں کے درمیان  بد کلامی نے تشدد کی شکل اختیار کرلی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیگر مسافروں اور عملے نے جھگڑا ختم کروانے کی مکمل کوشش کی۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے یا نہیں تاہم، ایئرلائن کی جانب سے اخلاقی دائرہ کے خلاف ورزی پر ممکنہ پابندیوں کا نوٹس دیا گیا ہے۔