
تفصیلات کے مطابق قطر نے چند مخصوص شرائط پر اس سہولت کو دینے کی گنجائش رکھی ہے جس سے خاص ہنر رکھنے والے افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایسے افراد کی درخواست پر ایک کمیٹی غور کرتی ہے جو خدمات، سماجی اثرات اور قومی مفاد کے معیار پر فیصلہ جاری کرتی ہے ۔ اس پالیسی کا مقصد قطر میں قابل قدر مہارتوں کو برقرار رکھنا نیز ایسے افراد کو رہائش کی سہولت دینا ہے جو ملک کی ترقی میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مستقل رہائش کو حاصل کرنے والے افراد کو صحت، تعلیم، جائیداد کی ملکیت اور دیگر سہولیات میں مقامی شہریوں جیسا مرتبہ حاصل ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میکس پلانک ریسرچ فیلوشپ 2026ء کے لیے درخواستیں طلب
غیر ملکی کمیونٹی کے افراد اس پالیسی کو ایک بہترین قدم قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے قطر میں بسنے والے ہنر مند افراد کو نہ صرف اعتماد ملتا ہے بلکہ وہ زیادہ دلچسپی سے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ درخواست قطر کی وزارت داخلہ (Ministry of Interior) کے دفتر یا ان کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ آن لائن پورٹل عام طور پر زیادہ آسان ہوتا ہے لیکن آپ کو تمام دستاویزات ڈیجیٹل شکل میں اپ لوڈ کرنی ہوں گی۔