امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان 15 فیصد ٹیرف کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے
US-EU Trade Deal
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک)امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان 15 فیصد ٹیرف کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پایا گیا ہے۔ جس میں توانائی خریداری اور صنعتی سرمایہ کاری کے وعدے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی روابط نئی جہت کی طرف گامزن معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ معاہدے کے تحت درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف نافز کیا جائے گا جو ماضی میں زیر غور 30 اور 20 فیصد کی شرح سے کم ہے ۔

2024ء میں امریکہ نے یورپی یونین کو 370.2 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں جبکہ یونین سے 605 ارب ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئیں۔ 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ یورپی یونین نے 750 ارب ڈالر کی امریکی توانائی خریدنےپر 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عہد کیا ہے۔ تاہم، سرمایہ کاریوں کی مکمل تفصیلات  فی الحال منظر عام پر نہیں آیا۔امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک کا کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹرز کی درآمدات پر الگ ٹیرف جلد بتایا جائے گا۔ نئی شرائط کے تحت طیاروں کے پرزے، مخصوص کیمیکل، زرعی اجناس اور سستی ادویات ٹیرف سے الگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: ہیروئن سمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت

تجارتی حلقوں نے شک  ظاہر کیا ہے کہ یورپی گاڑیوں اور بھاری مشینری کی قیمتوں میں مزید اضافہ تاہم ممکن ہے۔ پہلے ہی تجارتی تنظیمیں اربوں ڈالر کے اضافی اخراجات برداشت کرنے کا دعوی کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فون ڈر لائن نے کہا کہ 15 فیصد ٹیرف زیادہ ہے مگر اس سے شدید معاشی پریشانی کی روک تھام ممکن ہوئی ہے۔