سعودی عرب: ہیروئن سمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت
سعودی عرب میں ہیروئن سمگلنگ کے الزام میں ایک پاکستانی شہری کو مکہ مکرمہ میں موت کی سزا دے دی گئی ۔
فائل فوٹو
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ہیروئن سمگلنگ کے الزام میں ایک پاکستانی شہری کو مکہ مکرمہ میں موت کی سزا دے دی گئی ۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی شہری بختیار زیب کو مکہ مکرمہ میں منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

وزارت کے مطابق مجرم نے مملکت میں ہیروئن سمگلنگ کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں اُسے عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا، مجرن نے سزائے موت کے خلاف سعودی سپریم کورٹ سے رجوع کیا تاہم سعودی سپریم کورٹ نے بھی اس سزا کو برقرار رکھا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو آج اتوار کے روز مکہ مکرمہ میں موت کی سزا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں 17 ہزار سے زائد نوکریوں کا اعلان

وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس قسم کے جرائم کے خلاف سعودی حکومت کی پالیسی بہت سخت ہے اور منشیات سمگلنگ کے مجرموں کے ساتھ سختی سے نمٹا جاتا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں منشیات کی سمگلنگ کے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے بچایا جا سکے۔

یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ اور اس جیسے جرائم کے خلاف قوانین کی سختی کو تسلیم کیا جاتا ہے اور ایسے مجرموں کے لئے انتہائی سخت سزائیں مقرر ہیں جن پر سختی سے عملدرآمد کیا جاتا ہے۔