
ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایرانی جوہری تنصیات پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدان شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں جوہری سائنسدان احمد رضا ذوالفقاری، آزاد یونیورسٹی کے سربراہ اور جوہری سائنسدان محمد مہدی تہرانچی بھی شہید ہوئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں جوہری ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر فریدون عباسی اور عبدالحمید منوچہر بھی شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ، جوہری اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
علاوہ ازیں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے سائنسدانوں کی فہرست میں سید امیرحسین فقیہی اور مطّلبیزادہ بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے ایران کیخلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کردیا ہے، اسرائیل کے فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی مسلح افواج کےسربراہ اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت کئی کمانڈرز شہید ہوگئے۔