بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع کے باعث ہنگامی لینڈنگ
Air India Emergency Landing
فائل فوٹو
نیو دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی ایئر انڈیا کی ایک پرواز میں بم کی اطلاع پر تھائی لینڈ میں ہنگامی لینڈنگ کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایئر انڈیا کی فلائٹ  AI-379 جو تھائی لینڈ سے نئی دہلی جا رہی تھی، دوران پرواز بم کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث طیارے نے فوری طور پر تھائی لینڈ کے قریبی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا اور سیکیورٹی اداروں نے مکمل سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تاہم اب تک بم کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، ڈرونز داغ دیئے

دوسری جانب گزشتہ روز بھارتی ریاست گجرات میں ایک اور المناک فضائی حادثہ پیش آیا، جہاں برطانیہ جانے والا ایئر انڈیا کا بوئنگ 787 طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں 242 افراد سوار تھے، جن میں 2 پائلٹس اور 10 کیبن کریو شامل تھے۔ حادثے میں 241 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ صرف ایک شخص زندہ بچ سکا جو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

حادثے کے نتیجے میں مزید 25 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا،ڈی جی سول ایوی ایشن کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ کی حدود سے باہر زمین پر گرا، جس سے تباہی مچ گئی۔