آسٹریلیا کی خاتون نے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 24 گھنٹوں میں 7,079 پل اپس مکمل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
فائیل فوٹو
کینبرا: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 24 گھنٹوں میں 7,079 پل اپس مکمل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے شہر واگا واگا سے تعلق رکھنے والی کینڈی کمنز نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جو دنیا بھر میں نمایا خبر بن گیا، انہوں نے صرف 24 گھنٹوں کے دوران 7,079 پل اپس مکمل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

واضح رہے کہ یہ غیر معمولی کامیابی 29 مئی سے 30 مئی کے دوران حاصل کی گئی اور یہ سابقہ تسلیم شدہ ریکارڈ سے تقریباً دو گنا زیادہ ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلوی لائف گارڈ اور آئرن مین کین ایکسٹین نے 2016 میں 7,620 پل اپس کیے تھے، مگر ان کا ریکارڈ گنیز کی جانب سے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: پل گرنے سے ٹرین تباہ، 7 افراد ہلاک

 یاد رہے کہ کینڈی کمنز نے اس عظیم کارنامے کیلئے کئی مہینے تک سخت تربیت، نظم و ضبط، اور ذہنی تیاری کی، جس پر انہوں نے کہا کہ یہ صرف جسمانی چیلنج نہیں تھا، بلکہ ذہنی اور جذباتی جنگ بھی تھی۔

مزید یہ کہا کہ یہ کارنامہ صرف میرے لیے نہیں تھا، بلکہ میں یہ پیغام دینا چاہتی تھی کہ لڑکیاں اور خواتین بھی دنیا کے سب سے مشکل جسمانی امتحانات میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ کینڈی کی یہ کامیابی نہ صرف ایک انفرادی کامیابی ہے بلکہ یہ خواتین کی طاقت، حوصلے اور فٹنس کے عالمی اعتراف کی علامت بھی بن گئی ہے۔