رافیل طیاروں کی تباہی سے فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے
Dassault Aviation stock falls
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے تباہ کیے جانے کے بعد عالمی دفاعی صنعت میں ہلچل مچ گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یورپی اسٹاک مارکیٹس میں ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز 1.64 فیصد گر گئے ہیں۔ ماہرین اس کمی کو بھارتی رافیل طیاروں کی میدانِ جنگ میں ناکامی سے جوڑ رہے ہیں، جو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کا واضح ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ رافیل طیارے دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتے ہیں، اور بھارت نے حال ہی میں فرانس سے مزید 26 رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ بھی کیا تھا۔ تاہم اس واقعے کے بعد بھارت کی دفاعی پالیسی اور اس مہنگے معاہدے پر شدید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

پاکستان کا بھارت کو بھرپور جواب، 5 طیارے مار گرائے

 

بھارت کے اندر بھی سوشل میڈیا صارفین اور عسکری تجزیہ نگاروں نے رافیل طیاروں کی ناکامی پر شدید تنقید کی ہے، جس سے بھارتی حکومت اور دفاعی ادارے دباؤ کا شکار نظر آتے ہیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل گزشتہ پانچ روز میں ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز میں 3.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جو اب اچانک گراوٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔

پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی نے نہ صرف دشمن کو نقصان پہنچایا بلکہ عالمی سطح پر بھارتی دفاعی خریداری کی ساکھ کو بھی متاثر کیا ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.21 ▲ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.28 ▼ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.80 ▼ 0.72
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,153 ▼ 825
Gold 22K Per Tola 416,307 ▼ 756
Gold 21K Per Tola 397,384 ▼ 722
Gold 18K Per Tola 340,615 ▼ 619
Silver Per Tola 6,933 ▲ 49
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▲ 13.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.05 ▲ 2.91
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں