
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے مشہور چرچ لیڈر ابراہیم ہیم رچنڈ اسلام کے نور سے منور ہو گئے،جس کے بعد ان کے تقریباً 100,000 عیسائی پیروکاروں نے بھی اسلام کی دعوت کو قبول کر لیا۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ جنوبی افریقہ میں اسلام کے تیزی سے پھیلنے کی ایک اور اہم مثال بن گیا ہے، جہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اس دین میں داخل ہو رہے ہیں۔
ابراہم ہیم رچنڈ کی جانب سے اسلام قبول کرنے کے فیصلے نے نہ صرف جنوبی افریقہ بلکہ دنیا بھر میں توجہ حاصل کی ہے۔ ان کے پیروکاروں کا اسلام کی طرف رجوع یہ ثابت کرتا ہے کہ مختلف مذاہب اور عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد کو اسلام کی تعلیمات میں سکون اور سچائی کا احساس ہو رہا ہے۔
اسلام کے بارے میں یہ رجحان جنوبی افریقہ میں مذہبی ہم آہنگی اور امن کے قیام کیلئے اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف مذاہب کے پیروکاروں کی جانب سے اسلام کے قبول کرنے کا عمل اس بات کا غماز ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کی پھیلتی ہوئی مقبولیت کی وجہ اس کے اصولوں کی سچائی اور عالمی برادری میں اس کی اہمیت ہے۔