عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

عید الفطرکا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل وزارت مذہبی امور میں ہوگا/فائل فوٹو
March, 29 2025
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ماہ شوال (عید الفطر) کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس کل (اتوار ) کو وزارت مذہبی امور میں جبکہ صوبائی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے زونل ہیڈ کوارٹرز میں ہونگے۔
چاند دیکھنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے شہادتیں وصول کی جائیں گی، ماہرین فلکیات کی جانب سے رمضان المبارک 29 روزوں کا ہوگا اور عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
کل غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی اور چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہونگے تاہم حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدا لخبیر آزاد چاند دیکھنے اور شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کریں گے۔