بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم،41 افراد ہلاک
Mexico bus accident
فائل فوٹو
میکسیکو:(ویب ڈیسک)میکسیکو میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں 41 افراد جان کی بازی ہا گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس کینکن اور ٹیباسکو کے درمیان سفر کر رہی تھی۔تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی،جس کے باعث 41 افراد لقمہ اجل بن گئے،ہلاک ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 18 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، تاہم باقی کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں اور حکام نے اس واقعے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حادثے کے بعد مقامی حکام نے مسافر بس میں سوار مسافروں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔

حکام نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں حکومت نے اس سانحے کی مزید تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔