
اس حوالے سے وزارت کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ اس دن سرکاری، نجی اور غیرمنافع بخش اداروں میں تعطیل ہوگی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ اور سنیچر کو ہوتی ہے، 2025 میں یوم تاسیس سنیچر کو منایا جائے گا۔ اس وجہ سے مختلف اداروں میں یوم تاسیس کی تعطیل بعض اداروں کو جمعرات اور کچھ میں اتوار کو ہوگی۔ تعطیلات کے دوران سعودی شہری یوم تاسیس کی مناسبت سے مختلف تقریبات اور جشن منائیں گے۔
واضح رہے کہ یومِ تاسیس کی تعطیل سعودی عرب کے قومی اتحاد کی علامت ہے، جو ملک کے قیام اور اس کی تاریخ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس دن سعودی عوام اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کی دعائیں کرتے ہیں اور اپنے قومی ورثے پر فخر کرتے ہیں۔
وزارت افرادی قوت نے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس تعطیل کے دوران اپنے ملازمین کو چھٹی دیں تاکہ وہ اس تاریخی موقع پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں۔