دمشق:کار بم دھماکا، 15 افراد جاں بحق
Manbij car bomb
فائل فوٹو
دمشق:(ویب ڈیسک)شام کے شہر منبج میں ایک ہولناک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق دھماکا ایک مصروف علاقے میں اس وقت ہوا جب متعدد افراد کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 14 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد خواتین ہیں، جن کی حالت بعض زخمیوں کی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واضھ رہے کہ یہ دھماکا اس وقت ہوا جب افراد کھیتوں میں کام کر رہے تھے اور ان کی زندگی معمول کے مطابق جاری تھی۔

 اس افسوسناک واقعے نے پورے علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑادی ہے اور شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے پیچھے کسی شدت پسند گروہ کا ہاتھ ہو سکتا ہے، تاہم تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

دوسری جانب حکام نے اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ شام میں بڑھتے ہوئے تشویش ناک حالات کی غمازی کرتا ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر ایسے حملے جاری ہیں اور شہریوں کی زندگی خطرات میں ہیں۔