خرطوم:اسپتال پر حملہ، 70 افراد جان کی بازی ہار گئے
Sudan Hospital Attack
فائل فوٹو
الفاشر:(ویب ڈیسک)سوڈان کے شہر الفاشر میں مسلح افراد نے سعودی میٹرنل اسپتال پر حملہ کرکے 70 افراد کو قتل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ  یہ حملہ سوڈانی باغی گروہ آر ایس ایف کے جنگجوؤں پر کیا جا رہا ہے، جس کی دنیا بھر میں شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق سعودی میٹرنل اسپتال سوڈان کے شہر الفاشر کا واحد فعال طبی مرکز تھا، جسے مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔اس اسپتال میں زخمیوں اور مریضوں کا علاج کیا جا رہا تھا اور یہ شہر کے عوام کیئے ایک اہم سہولت تھی۔عالمی ادارہ صحت نے اس حملے کو سوڈان کے عوام کیلئے ایک بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے اسپتال پر حملے کی پُرزور مذمت کی اور اسے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ وزارت نے کہا کہ اسپتال جیسے طبی مراکز کو جنگوں میں خصوصی تحفظ حاصل ہے، اور اس حملے سے عالمی انسانی حقوق کی پامالی ہوئی ہے۔

سوڈانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے باغیوں کو الفاشر شہر سے نکالنے کی کارروائی شروع کر دی ہے اور اہم آئل ریفائنری کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔ یہ حملہ سوڈان میں جاری سیاسی اور فوجی بحران کی شدت کو مزید بڑھا رہا ہے۔