نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہش منی کیس میں مجرم قرار
نیویارک کی عدالت نے امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہش منی کیس میں مجرم قرار دے دیا
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عدالت میں پیشی کے مناظر/ فائل فوٹو
نیویارک: (ویب ڈیسک) نیویارک کی عدالت نے امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہش منی کیس میں مجرم قرار دے دیا۔

 نیویارک عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر مشروط طور پر الزامات سے بری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ٹرمپ کو جیل میں قید نہیں کیا جائے گا اور نہ کوئی جرمانہ ہو گا۔ عدالت نے پیسے دے کر چھپانے کا جرم ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر ہش منی کیس میں مجرم ہیں۔

عدالت کے فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اس سماعت کو روکنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم آخری لمحے میں ان کی یہ درخواست مسترد کر دی۔

رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس جان رابرٹس اور جسٹس ایمی کونے بیریٹ نے چار کے مقابلے میں پانچ ججوں کے اکثریتی فیصلے سے عدالت نے یہ درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال مئی میں امریکی عدالت نے فحش اداکارہ کو رقم کی ادائیگی سے متعلق کیس میں ٹرمپ پر عائد الزامات درست قرار دیتے ہوئے انہیں مجرم قرار دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ سٹارمی ڈینئلز کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق 34 الزامات عائد کیے گئے تھے، جیوری نے تمام 34 الزامات کو درست قرار دیا تھا۔

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.91 ▼ 0.33
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.75 ▼ 0.05
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.81 ▲ 0.99
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.72 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.39 ▼ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 431,440 ▼ 3,358
Gold 22K Per Tola 395,487 ▼ 3,078
Gold 21K Per Tola 377,510 ▼ 2,938
Gold 18K Per Tola 323,580 ▼ 2,518
Silver Per Tola 6,262 ▼ 121
Platinum Per oz (USD) 1,709 ▼ 4.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 ▲ 5.36
Diesel HSD Per Litre 272.29 ▼ 4.90
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 ▲ 7.68
LPG Per Kg 279.34 ▲ 20.69
ضرور پڑھیں