مراکش کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے کتنے افراد جان سے گئے ہوئے؟
a boat is sinking in the ocean
فائل فوٹو
رباط:(ویب ڈیسک)مراکش کے ساحل پر ایک افسوسناک کشتی حادثے میں کم از کم 69 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس افسوسناک حادثے میں 69 افراد ہلاک ہو گئے ہیں،جن میں مالی کے 25 شہری بھی شامل ہیں۔یہ حادثہ 19 دسمبر کو پیش آیا، جب تقریباً 80 افراد پر مشتمل کشتی خطرناک سفر کے دوران ڈوب گئی۔ اس حادثے میں صرف 11 افراد زندہ بچ پائے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار افراد میں سے بیشتر کا تعلق مالی کے مغربی علاقے کائیس سے تھا، جہاں سے وہ بہتر روزگار کیلئے موریطانیہ ہجرت کر گئے تھے۔ ان افراد نے یورپ اور امریکہ میں موجود اپنے دوستوں سے بات چیت کے بعد خطرناک سفر اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا، حالانکہ کچھ نے اپنے اہل خانہ کو بتائے بغیر ہی یہ سفر شروع کر دیا تھا۔

مالی کی وزارت خارجہ کی ہدایت پر اس واقعے کے بعد کرائسس یونٹ قائم کر دیا گیا ہے، تاکہ صورتحال پر نظر رکھی جا سکے اور متاثرین کے اہل خانہ کو مدد فراہم کی جا سکے۔

خیال رہے کہ اس سانحے نے دنیا بھر میں ہجرت کے خطرات اور غیر قانونی راستوں پر سفر کرنے والوں کی حالت زار کو اجاگر کیا ہے۔