ڈونلڈ ٹرمپ سے انتخاب میں شکست کے بعد اپنے پہلے خطاب میں امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹ کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد پر تمام اداروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، ہماری لڑائی امریکہ کے مستقبل کی لڑائی ہے۔
کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ میں امریکی عوام کے حقوق، تحفظ اور ترقی کی جنگ جاری رکھوں گی، ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ مل کرکام کریں گے اور امریکہ کوا ٓگے بڑھائیں گے، انتخابات میں ساتھ دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن اور اپنی جماعت کی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور مجھے انتخابات لڑنےکا موقع دیا، امریکہ محنت پسند کرتا ہے، ہم محنتی لوگ ہیں ، ہم محنت جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت انتخابات کا حصہ ہے، لیکن امریکہ کی بہتری کیلئے کام جاری رکھوں گی، جمہوریت آمریت نہیں ، یہی جمہوریت کا حسن ہے، ہارو تو شکست تسلیم کرو۔