ایران اسرائیل پر حملے کے سنگین نتائج بھگتے گا: میتھیو ملر
US State Department spokesman Matthew Miller
واشنگٹن: (سنو نیوز) میتھیو ملر نے کہا کہ ایران اسرائیل پر حملے کے سنگین نتائج بھگتے گا، اسرائیل پر حملہ ناقابل قبول ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکہ ایرانی حملوں کی مذمت کرتا ہے، دنیا کو ہمارے ساتھ کھڑے ہوکر ایران کی مذمت کرنا پڑے گی، امریکہ کے مفاد میں جو بہتر ہوگا کریں گے، حماس کے مذاکرات کی میز پرنہ آنے سے جنگ بندی نہ ہوسکی، امریکہ خطے میں سیاسی اور سفارتی حل چاہتا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی افواج کو اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا، ایران کو حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے، دفاع میں اسرائیل کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک، ڈرون اور کروز میزائلوں سے تل ابیب میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل بھرمیں خطرے کے سائرن بج اٹھے جس کے بعد اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ ایمرجنسی بنکر میں منتقل ہوگئی۔

لبنان سے بھی اسرائیل پر متعدد راکٹ فائر کئے گئے، تل ابیب میں فائرنگ سے 8 اسرائیلی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی کابینہ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ اسرائیل کے تمام ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن معطل ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللّٰہ کی شہادت کا بدلہ قرار دیا ہے۔

اسرائیل پر حملے کے بعد ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے عبرانی میں اسرائیل کو دھمکی دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ صیہونی حکومت کے کمزور اور خستہ حال ڈھانچے پر حملے شدید تر ہوں گے۔ پاسداران انقلاب نے ایران اور خطے کی سلامتی اور اپنے جائز حقوق کا دفاع کرتے ہوئے میزائل حملہ کیا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کا حملہ جائز، ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، نیتن یاہو جان لے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا ہے لیکن ہر خطرے کے مقابلے میں جرأت کے ساتھ کھڑا ہو جائے گا، یہ ہماری طاقت کی چھوٹی سی جھلک ہے، ایران کے ساتھ مت لڑنا۔

 ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر ایران کا حملہ مکمل ہوگیا، اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو پھر جواب دیا جائے گا، ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ جوابی حملہ کرنے سے قبل دو ماہ تک انتظار کیا کہ شاید غزہ میں جنگ بندی ہو جائے، جوابی حملہ کرنے سے قبل دو ماہ تک انتظار کیا کہ شاید غزہ میں جنگ بندی ہو جائے، حملے میں غزہ اور لبنان پر حملوں کیلئے استعمال ہونے والے اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

 ادھر ایرانی میڈیا نے میزائل حملوں کی ویڈیو جاری کردی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب کے نواح میں 3 فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل کے نیواتم فوجی اڈے پر 20 ایف 35 طیارے تباہ ہوئے ہیں۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.40 ▲ 0.96
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▼ 0.14
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.73
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,748 ▲ 4,963
Gold 22K Per Tola 399,436 ▲ 4,550
Gold 21K Per Tola 381,279 ▲ 4,343
Gold 18K Per Tola 326,811 ▲ 3,722
Silver Per Tola 6,511 ▲ 135
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 16.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں