گیس پائپ لائن منصوبہ: پاکستان اور ایران میں ٹاسک فورس بنانے پر اتفاق
October, 1 2024
نیویار: (سنو نیوز) پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملاقات کے دوران ایرانی صدر مسعود پیزشکیان اور وزیر اعظم شہباز شریف نے گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس بنانے پر اتفاق کیا۔
مشترکہ ٹاسک فورس کا قیام دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کی جانب ایک امید افزا قدم ہے۔ یہ اقدام تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ وژن کو اجاگر کرتا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان قیادت کی بات چیت مشترکہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ علاقائی ممالک کو ملانے والے ایک وسیع سڑک اور ریل نیٹ ورک کے قیام بھی ایک خوش آئند قدم ہے۔
ضرور پڑھیں
ایلون مسک کا ٹیسلا سے دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی تنخواہ کا مطالبہ
October, 28 2025
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
October, 27 2025
ییل یونیورسٹی امریکا کا غیر ملکی طلبہ کیلئے فلی فنڈڈ سکالر شپ کا اعلان
October, 26 2025
گوگل کروم استعمال کرنے والوں کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری
October, 26 2025