حالیہ دنوں میں مارک زکربرگ نے اپنی ایک نئی گھڑی DB25 Starry Varius Aérolite خریدی ہے،ہرسال ایسی صرف 5 گھڑیاں ہی بنائی جاتی ہیں،ان کا ڈائل ایک شہاب ثاقب سے تیار ہوتا ہے،جس کا ڈیزائن کہکشاں سے مماثلت رکھتا ہے،اس گھڑی پر پر 24 قیراط سونے کے پتے موجود ہوتے ہیں اس کا اسٹریپ مگرمچھ کی کھال سے بنایا جاتا ہے۔
مارک زکر برگ کی خریدی گئی اس گھڑی کی واضح قیمت توعلم نہیں ہوسکا،تاہم ایک اندازے کے مطابق اس کی قیمت کم از کم 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز جو کہ پاکستانی 7 کروڑ 23 لاکھ سے زائد بنتے ہیں ۔
خیال رہے کہ مارک زکربرگ کو پہلے گھڑی پہننا پسند نہیں تھا،لیکن چند مہینے پہلے مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کے دوران وہ اننت امبانی کی گھڑی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے،اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں کبھی گھڑی خریدنا اور پہننا نہیں چاہتا تھا،لیکن اسے دیکھنے کے بعد مجھے لگا کہ گھڑیاں تو بہت زبردست ہوتی ہیں اور پہنی جاانی چاہیے۔