بھارت:خاتون رہنما پر کارکنان کا تشدد،چپل کا ہار پہنا کر سرِعام پریڈ بھی کروا دی
ممبئی:(ویب ڈیسک)بھارت میں سیاسی جماعت کی رہنما کے ساتھ ذلت آمیز رویہ اپنایا گیا،سیاسی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی ایل) کی ضلعی خاتون صدر کو پارٹی کے اپنے ہی کارکنان کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور چپلوں کا ہار پہنا کر زور زبردستی پریڈ بھی کروائی گئی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ  بھارت کی ریاست بہار میں رونما ہوا،جہاں جے ڈی ایل کے خواتین سیل کی ایک ضلعی خاتون صدر کامنی پٹیل کے ساتھ  ذلت آمیز سلوک برتا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ پارٹی کی طرف سے ایک تقریب رکھی گئی تھی،جس میں ضلعی خاتون صدر کو دعوت نامہ  نہیں بھیجا گیا،جس وجہ سے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر کافی بحث و مباحثہ ہوتا رہا اور کامنی پٹیل اور کچھ دوسرے لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تبصرے بھی کیے جاتے رہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اس کے اگلے دن خاتون ضلعی صدر کامنی پٹیل وارڈ کونسلر سنجے سنگھ کے گھر بات کرنے پہنچیں جہاں دونوں کی بات چیت کے دوران گرماا گرمی ہو گئی،جس وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

دوسری جانب خاتون صدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں جب وہان پہنچی تو مجھے وارڈ کونسلر کے سپوٹرز کی جانب سے گھیرے میں لے لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا،بعد ازاں مجھے چور قرار دے کر زبردستی سڑک پر چپلوں کا ہار پہنا کر پریڈ کروائی گئی۔

مققامی پولیس کے مطابق خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا،جبکہ وارڈ کونسلر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے ارو تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر کارکنان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔