لبنان میں پیجرز اور واکی ٹاکیز دھماکے، 32 افراد جاں بحق
September, 19 2024
بیروت:(ویب ڈیسک)لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سلسلہ وار دھماکوں میں اب تک 32افراد ہلاک اور 450 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ سلسلہ وار دھماکے واکی ٹاکی پر ہوئے۔ واکی ٹاکی ایک وائرلیس مشین ہے جو بات کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
یہاں تک کہ 17 ستمبر کو لبنان میں کئی مقامات پر پیجرز پھٹے گئے۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
دھماکوں کا سبب بننے والے واکی ٹاکی آلات حزب اللہ استعمال کر رہے تھے۔ یہ دھماکے لبنان کے دارالحکومت بیروت، وادی بیکا اور جنوبی لبنان میں ہوئے۔
حزب اللہ نے بھی ان دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔ تاہم اب تک اسرائیل نے لبنان میں ہونے والے دونوں دھماکوں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ اپنے جنگجوؤں سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد حزب اللہ کے مزید منصوبوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
واکی ٹاکیز میں ہونے والے ان دھماکوں کے بعد اب انہیں بنانے والی جاپانی کمپنی آئی کام نے وضاحت دی ہے۔
جاپانی کمپنی نے کہا ہے کہ واکی ٹاکی کے جن ماڈلز میں دھماکے ہوئے، کمپنی نے 10 سال قبل ان کی تیاری بند کر دی تھی۔
Icom نے کہا کہ ماڈل IC-V82 کو 2004ء اور 2014 ءکے درمیان مشرق وسطیٰ کے ممالک کو برآمد کیا گیا تھا۔ لیکن ان کی برآمد 2014 ءسے رک گئی ہے۔ اس کی بیٹریوں کی پیداوار بھی روک دی گئی ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ یہ بتانا بہت مشکل ہے کہ جن مشینوں میں دھماکا ہوا وہ ہماری طرف سے بھیجی گئی تھیں یا وہ کسی ڈسٹری بیوٹر کے ذریعے وہاں بھیجی گئی تھیں۔
لبنان میں منگل کو ایک پیجر میں دھماکے ہوئے، جو بات کرنے یا پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مشین تھی۔ ان دھماکوں میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس کے ٹھیک ایک دن بعد بدھ کو لبنان میں ایک بار پھر سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔ تاہم اس بار پیجر کے بجائے واکی ٹاکی میں دھماکے ہوئے۔
واکی ٹاکیز کے ذریعے ہونے والے ان سلسلہ وار دھماکوں میں اب تک 20 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 450 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025