سعودی عرب میں جہاز سڑکوں پر آگئے
Retired airplanes
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی سڑکوں پر طویل سفر کے بعد تین پرانے طیارے ریاض پہنچ گئے۔

سعودی عرب کی فضائی کمپنی کے تین بوئنگ 777 طیاروں کے جدہ سے ریاض تک سڑک کے ذریعے سفر نے سعودی عرب بھر میں لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی۔ شہریوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کر کے صحراؤں اور پہاڑوں کے درمیان ہوائی جہازوں کے سفر کو شیئر کیا۔

بوئنگ ہوائی جہاز، سعودی ترقیاتی منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی الشیخ کی ہدایت میں ریاض سیزن 2024 کی سرگرمیوں کے لیے لائے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ ترکی الشیخ نے نئے "بولیورڈ رن وے" کے علاقے کی تعمیر شروع کرنے کا انکشاف کیا، جس میں اکتوبر سے زائرین کی آمد شروع ہو جائے گی۔ جہاں یہ زائرین کے لیے ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گا۔

تینوں ہوائی جہازوں کو دکانوں اور ریستوراں میں تبدیل کیا جائے گا، جس میں تقریباً 13 انٹرایکٹو ایونٹس ہوں گے، جن میں تمام عمر کے لوگوں کے لیے کھیلوں اور ہوا بازی کے منفرد تجربات شامل ہیں۔