عمران خان امریکی سامراج کا قیدی، جولین اسانج
Image
سڈنی: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان، جوگذشتہ برس اگست سے گرفتار ہیں اور مختلف الزامات کے تحت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، کے حوالے سے اب عالمی سطح پر بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کا 2012 ء میں دیا گیا انٹرویو شیئر کیا ہے۔
 
 اسانج نے عمران خان کو امریکی سامراج کا قیدی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی صوابدیدی حراست سے متعلق بیان بھی شیئر کیا ہے۔
 
 اس بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی قید بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور انہیں فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔
 
یہ پہلی بار ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے عالمی سطح پر اس طرح کی حمایت سامنے آئی ہے، جس سے ان کے حامیوں کو ایک نئی امید ملی ہے۔