نایاب پرندے کا پرہزاروں ڈالر میں نیلام، اتنا مہنگا ہونے کی کیا وجہ ہے؟
Image
ویلنگٹن:(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے معدوم ہویا پرندے کا ایک پر 28 ہزار 417 ڈالر میں نیلام ہو گیا ہے۔
 
نیلام کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ انہیں 3 ہزار ڈالر تک ملنے کی امید تھی لیکن اس پر کی نیلامی نے پرانے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
 
یہ پرندہ نیوزی لینڈ کے ایک قبیلے ماوری لوگوں کے لیے بہت مقدس ہوا کرتا تھا۔
 
یہ لوگ اس پرندے کا پر اپنی پگڑی پر لگاتے تھے یا اس کو بطور تحفہ بھی استعمال کیا جاتا تھا۔
 
نیوزی لینڈ کے میوزیم کے مطابق اس پرندے کو آخری بار 1907 ءمیں دیکھا گیا تھا۔
 
یہاں تک کہ دو تین دہائیاں قبل بھی اس کے دیکھنے کی کچھ غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
 
یہ پرندہ اپنی کودنے کی صلاحیت اور خوبصورت پروں کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔
 
 نیلامی کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ پیر کو نیلام ہونے والا پر اچھی حالت میں ہے اور اسے کیڑوں سے نقصان نہیں پہنچا۔