معروف کمپنی کی بغیر سود قسطوں پر گاڑی متعارف
ہنڈائی نے پاکستان میں اپنی مقبول ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ کے لیے بغیر سود قسطوں پر نئی اسکیم متعارف کرا دی
ہنڈائی نے پاکستان میں اپنی مقبول ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ کے لیے بغیر سود قسطوں پر نئی اسکیم متعارف کرائی/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) ہنڈائی نے پاکستان میں اپنی مقبول SUV Tucson Hybrid AWD کے لیے بغیر سود قسطوں پر نئی اسکیم متعارف کرا دی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد گاڑی کو عام خریداروں کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ آفر Tucson Hybrid Signature AWD ویریئنٹ پر دستیاب ہے۔ ایکس فیکٹری قیمت 1 کروڑ 22 لاکھ 40 ہزار روپے رکھی گئی جبکہ ڈاؤن پیمنٹ 50 فیصد یعنی 66 لاکھ 20 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔ 18 ماہ کی مدت میں ماہانہ قسط 3 لاکھ 40 ہزار روپے دینا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کروم استعمال کرنے والوں کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری

شرحِ سود صفر (بغیر سود) رکھی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق تمام انتظامی چارجز اس پلان میں شامل ہیں، جبکہ گاڑی پر 4 سال یا 1 لاکھ کلومیٹر کی جنرل وارنٹی اور 8 سال یا 1 لاکھ 60 ہزار کلومیٹر کی بیٹری وارنٹی بھی دی جا رہی ہے۔

ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ جدید ہائبرڈ ٹیکنالوجی، بہترین فیول ایفیشنسی اور آل وہیل ڈرائیو کارکردگی کے امتزاج کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق خریدار قریبی ہنڈائی ڈیلرشپ سے تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں یا ٹیسٹ ڈرائیو کے لیے بکنگ کروا سکتے ہیں۔