
پاکستان بھر میں صارفین کو شدید سست روی و سروس میں رکاوٹ جیسے مسائل کا سامنا ہے جس کے وجہ سے معمولات زندگی اور آن لائن کام متاثر ہو رہے ہیں۔ مختلف انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز، بشمول نیٹیل اور پی ٹی سی ایل، نے کنیکٹیویٹی کے مسئلے کی تصدیق کر دی ہے۔
نیٹیل کے ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر کی جانب سے صارفین کو ایک ای میل میں بتایا گیا ہے کہ یہ مسئلہ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے رونما ہوا ہے جن میں بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک میں رکاوٹ نیز کچھ آن لائن سروسز کی معطلی شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ کی مختلف ایپلیکیشنز، جیسے آؤٹ لک اور ون ڈرائیو بھی پاکستان بھر میں متاثر ہوئی ہیں۔ کلاؤڈفلیئر کے جانب سے چلنے والی کئی ویب سائٹس و ایپلیکیشنز مکمل طور پر بند یا سست روی کا شکار ہے۔ ملک کی دوسری انٹرنیٹ کمپنیوں نے بھی اس نوعیت کے مسائل کی تصدیق کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ کسی ایک ادارے تک محدود نہیں بلکہ ہر جگہ پھیلا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں لانچ
انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز اور متاثرہ کمپنیوں کی ٹیمیں مسئلے کی تشخیص نیز جلد بحالی کے لیے سرگرم ہیں۔ تاہم فی الحال کسی بھی ادارے کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بحالی کب ہو گی۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبر و+ تحمل سے کام لیں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔