چینی ڈسپلے والے آئی فونز پر امریکہ میں پابندی کا امکان
iPhone import ban
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی انٹرنیشنل ٹریڈ کمیشن کےایک فیصلے کے مطابق Appleکے کچھ مخصوص ماڈلز کے iPhones کی امریکہ میں درآمد اور فروخت پر پابندی عائد ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ چینی ڈسپلے ساز کمپنی BOE ٹیکنالوجی نے Samsung Display کے OLED پینل ٹیکنالوجی سے متعلق تجارتی راز چوری کیے ہیں۔

مزید برآں نے اس سلسلے میں میں دو احکامات جاری کیے گئے ہیں جن میں پہلا لمیٹڈ ایکسکلوژن آرڈر  ہےجس کے تحت Apple ایسے آئی فونز کو امریکہ میں درآمد نہیں کر سکے گا جن میں BOE کے وہ ڈسپلے شامل ہوں جن پر خلاف ورزی کا الزام ہے اور دوسرا سس اینڈ ڈیسسٹ آرڈرشامل ہےاس کے مطابق یہ Apple کو روکتا ہے کہ وہ ان آئی فونز کی مقامی سطح پر موجودہ اسٹاک کو بیچے یا ان کی تیاری اور مارکیٹنگ کرے۔

واضح ررہے کہ ابھی تک یہ احکامات نافذ العمل نہیں ہوئے ہیں لیکن نومبر میں حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ اگر یہ فیصلہ برقرار رہتا ہے تو اس کے بعد 60 دن کا صدارتی ریویو پیریڈ ہوگا جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس اس امپورٹ بین کو ویٹو کرنے کا اختیار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا پکسل 10 سیریز کے لانچ کرنے کی تاریخ کا اعلان

حالیہ رپورٹ کے مطابق Apple نے BOE کے OLED پینلز کو iPhone 17 Pro کے لیے منظور کر لیا ہے جو صرف چینی مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا۔ چونکہ ITC کا حکم صرف امریکہ کی درآمدات پر لاگو ہوتا ہے اس لیے چین میں فروخت ہونے والے ماڈلز متاثر نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ آنے والے iPhone Fold میں Samsung Display کے پینل استعمال ہوں گے لہٰذا وہ اس تنازعے سے محفوظ رہے گا۔

ITC کیس کے ساتھ ساتھ Samsung Displayنے امریکہ کی ریاست ٹیکساس کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں BOE کے خلاف ایک سول مقدمہ بھی دائر کیا ہوا ہے۔ اس میں BOE پر Samsung کی OLED ٹیکنالوجی چوری کرنے کا الزام ہے اور کمپنی ہرجانے اور نقصان کی تلافی کا مطالبہ کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ Apple کی مصنوعات پر بین الاقوامی سطح پر اثر انداز ہو سکتا ہے خاص طور پر اگر BOE کو مستقبل میں iPhone ڈسپلے فراہم کرنے سے روکا جاتا ہے۔