
یہ پیشکش ٹیوٹا شیئور (Toyota Sure) کے تحت دی جا رہی ہے، جو کہ ٹیوٹا کی تصدیق شدہ استعمال شدہ گاڑیوں کا پلیٹ فارم ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے گاڑی کی اپگریڈنگ کا عمل نہایت آسان اور شفاف بنایا گیا ہے، تاکہ صارفین بغیر کسی پریشانی کے اپنی گاڑی کو جدید ماڈل میں تبدیل کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل آئی فون 17 پرو میکس، جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار
یہ آفر نہ صرف گاڑی کے مالکان کے لیے ایک بہترین موقع ہے بلکہ اس میں کئی منفرد خصوصیات بھی شامل ہیں۔ سب سے پہلے، صارفین کو مفت پری-انسپیکشن کی سہولت دی جائے گی، جس میں ان کی موجودہ یارس کی جانچ کی جائے گی۔ اگر گاڑی معیار پر پوری اترتی ہے، تو ٹیوٹا سینٹرل موٹرز فوری طور پر نئی یارس کی ڈیلیوری فراہم کرے گا۔
اس کے علاوہ، صارفین کو گارنٹی شدہ ٹریڈ-ان ویلیو دی جائے گی، جس کے تحت ان کی گاڑی کی موجودہ حالت اور مارکیٹ ویلیو کے مطابق بہترین قیمت دی جائے گی۔ سب سے بڑی سہولت یہ ہے کہ منظوری کے بعد نئی یارس کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے گی، تاکہ صارفین کو انتظار کی زحمت نہ اٹھانی پڑے۔
دلچسپی رکھنے والے افراد ٹیوٹا سینٹرل موٹرز سے رابطہ کر کے اپنی گاڑی کی مفت انسپیکشن کا وقت مقرر کر سکتے ہیں۔ رابطہ کریں: فون، واٹس ایپ: 0346-8218383 ، لینڈ لائن:021-34537609 ، یہ آفر محدود مدت کے لیے دستیاب ہے، اور گاڑی کی موجودہ حالت اور مارکیٹ ویلیو کی بنیاد پر تبادلہ ممکن ہوگا۔ مزید جانچ یا دستاویزات کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔