
کمپنی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ معاشی صورتحال اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ عام شہری بھی قابلِ بھروسہ اور معیاری موبائل فون استعمال کر سکیں۔
تفصیلات کے مطابق نوکیا ایچ ایم ڈی گلوبل نے اپنے کئی فیچر فون ماڈلز کی قیمتوں میں 600 روپے سے 800 روپے تک کی کمی کی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان میں زیادہ سے زیادہ صارفین تک موبائل کمیونیکیشن کی سہولت پہنچانے کی کوششوں کا حصہ ہے، خاص طور پر ان افراد کیلئے جو اسمارٹ فونز خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔
آئی فون پر گوگل والٹ کس طرح کام کرتا ہے؟
واضح رہے کہ کم قیمت ہونے کے باوجود یہ فون کئی اہم فیچرز سے لیس ہیں، جن میں 2 سے 3 انچ تک کی رنگین اسکرینیں، 3.5mm ہیڈفون جیک، میموری کارڈ سلاٹ، اور طاقتور Unisoc چپ شامل ہیں۔
کمپنی کی جانب سے کم کی گئی قیمتیں درج ذیل ہیں:
نوکیا 105 کلاسک: نئی قیمت 2,999 روپے
نوکیا 106 (2023 ماڈل): نئی قیمت 4,000 روپے
نوکیا 108: نئی قیمت 4,100 روپے
نوکیا 110: نئی قیمت 5,000 روپے
نوکیا 125: نئی قیمت 5,200 روپے
ماہرین کے مطابق نوکیا کا یہ اقدام مارکیٹ میں اس کی دوبارہ مقبولیت حاصل کرنے کی کوشش ہے، اس کمی کا فائدہ براہ راست عام صارفین کو پہنچے گا۔