سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟
سام سنگ کی گلیکسی S سیریز ہمیشہ سے اسمارٹ فون انڈسٹری میں جدت اور اعلیٰ معیار کی علامت رہی ہے
سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا/ فائل فوٹو
لاہور: (تحریر: شانزہ راصف محمود) سام سنگ کی گلیکسی S سیریز ہمیشہ سے اسمارٹ فون انڈسٹری میں جدت اور اعلیٰ معیار کی علامت رہی ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے گلیکسی S25 الٹرا متعارف کرایا ہے، جو جدید ترین ٹیکنالوجی اور خصوصیات سے لیس ہے۔

سام سنگ کی روایت کے مطابق گلیکسی S سیریز کے نئے ماڈلز عام طور پر سال کے آغاز میں لانچ کیے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر گلیکسی S25 الٹرا جنوری 2025 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس بنیاد پر توقع کی جا سکتی ہے کہ گلیکسی S26 الٹرا جنوری یا فروری 2026 میں پیش کیا جائے گا تاہم کمپنی کی جانب سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا۔

گلیکسی S25 الٹرا کی قیمت 1,299 ڈالر سے شروع ہوئی تھی، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 3,64,000 روپے بنتی ہے لیکن یہ ممکن ہے کہ نئی خصوصیات اور ٹیکنالوجی کی بنا پر اس کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ توقع ہے کہ یہ ماڈل بھی مختلف اسٹوریج اور ریم آپشنز میں دستیاب ہوگا۔

اگرچہ گلیکسی S26 الٹرا کی خصوصیات کے بارے میں ابھی تک کوئی درست معلومات دستیاب نہیں ہیں، لیکن سام سنگ کی ماضی کی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور دورہ جدید کا تقاضہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ موبائل کن خصوصیات سے لیس ہوگا۔

موبائل کا ڈسپلے 6.9 انچ AMOLED ڈسپلے، جو 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 2600 نٹس تک برائٹنیس فراہم کر سکنے کی قابلیت رکھتا ہوگا۔ سام سنگ کے اس نئے ماڈل میں پروسیسر جدید ترین اسنیپ ڈریگن یا ایکسینوس پروسیسر ہوں گے، جو تیز تر کارکردگی اور بہتر بیٹری لائف فراہم کرے گا۔

یہ موبائل 200 میگا پکسل کا مین کیمرہ، 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ اور دو ٹیلی فوٹو لینسز کے ساتھ آراستہ ہوگا، جو زومنگ کی بہتر صلاحیتیں فراہم کریں گے۔ 5000 ایم، اے ایچ بیٹری، جو 45 واٹ وائرڈ اور 15 واٹ وائرلیس چارجنگ کو سپورٹ کرے گی۔ اینڈرائیڈ کے تازہ ترین ورژن پر مبنی One UI 7، جو گوگل کے جیمنی AI اسسٹنٹ کے ساتھ بہتر انٹیگریشن پیش کرے گا۔