
واضح رہے کہ ایپل نے گزشتہ سال ستمبر میں آئی فون 16 کو متعارف کرایا تھا، جس کی قیمتیں نسبتاً زیادہ تھیں، مگر 2025 میں اس کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب بیسک ماڈل کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی فون 16 کی قیمت میں 4 ہزار روپے سے 14 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں واضح فرق آیا ہے، جس سے صارفین کو بہترین ٹیکنالوجی کم قیمت پر مل رہی ہے۔
آئی فون 16 ماڈلز کی قیمتیں:
آئی فون 16 (128 جی بی): 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے
آئی فون 16 (256 جی بی): 4 لاکھ 1 ہزار روپے
آئی فون 16 (512 جی بی): 4 لاکھ 80 ہزار 250 روپے
آئی فون 16 پرو کی قیمتیں:
آئی فون 16 پرو (128 جی بی): 4 لاکھ 46 ہزار روپے
آئی فون 16 پرو (256 جی بی): 4 لاکھ 84 ہزار 500 روپے
آئی فون 16 پرو (512 جی بی): 5 لاکھ 64 ہزار 500 روپے
آئی فون 16 پرو (1 ٹی بی): 6 لاکھ 44 ہزار 500 روپے
آئی فون 16 پلس کی قیمتیں:
آئی فون 16 پلس (128 جی بی): 4 لاکھ 1 ہزار روپے
آئی فون 16 پلس (256 جی بی): 4 لاکھ 41 ہزار روپے
آئی فون 16 پلس (512 جی بی): 5 لاکھ 20 ہزار روپے
آئی فون 16 پرو میکس کی قیمتیں:
آئی فون 16 پرو میکس (256 جی بی): 5 لاکھ 26 ہزار روپے
آئی فون 16 پرو میکس (512 جی بی): 6 لاکھ 4 ہزار 500 روپے
آئی فون 16 پرو میکس (1 ٹی بی): 6 لاکھ 84 ہزار 500 روپے
پی ٹی اے ٹیکس:
پاکستان میں آئی فون 16 کے استعمال کیلئے پی ٹی اے ٹیکس بھی ادا کرنا ہوتا ہے۔ مختلف ماڈلز پر پی ٹی اے ٹیکس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
آئی فون 16: پاسپورٹ پر 1 لاکھ 28 ہزار روپے، شناختی کارڈ پر 1 لاکھ 53 ہزار روپے
آئی فون 16 پلس: پاسپورٹ پر 1 لاکھ 34 ہزار روپے، شناختی کارڈ پر 1 لاکھ 60 ہزار روپے
آئی فون 16 پرو: پاسپورٹ پر 1 لاکھ 67 ہزار روپے، شناختی کارڈ پر 1 لاکھ 97 ہزار روپے
آئی فون 16 پرو میکس: پاسپورٹ پر 1 لاکھ 81 ہزار 500 روپے، شناختی کارڈ پر 2 لاکھ 11 ہزار روپے