
اس ماڈل نے جب سے مختلف ممالک میں قدم رکھا ہے،صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔ تاہم مختلف برانڈز کی نئی لانچز کے درمیان،سٹی کی مقبولیت میں کچھ حد تک کمی بھی آئی۔ کمپنی نے اس ماڈل کی کشش کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے عالمی سطح پر ایک نیا فیس لفٹ ماڈل متعارف کرایا ہے۔
یہ اپ ڈیٹڈ سدان عالمی سطح پر سامنے آ چکی ہے اور برازیل میں 9 نومبر کو لانچ ہونے جا رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ یہ 2025 میں پاکستان میں بھی دستیاب ہوگی۔تاحال کمپنی نے ابھی تک پاکستان میں لانچ کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں،لیکن کچھ رپورٹس کے مطابق کمپنی جلد ہی اس کی رونمائی کے بارے میں باقاعدہ اعلان کر سکتی ہے۔
2025 ہونڈا سٹی کی تفصیلات
2025 ہونڈا سٹی میں کئی قابل ذکر بہترین فیچرز شامل کیے گئے ہیں،جو کہ اسے پچھلے ماڈل کے مقابلے میں بہتر بناتے ہیں۔ کمپنی نے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ہونڈا سٹی کا ڈیزائن جدید اور دلکش ہے۔
سٹی کے نئے ماڈل میں ایک بڑی ہڈ،بہتر LED ہیڈلائٹس کا سیٹ اپ اور انٹیگریٹڈ LED DRLs شامل ہیں۔ سامنے کے گریل کو سیاہ رنگ میں پیش کیا گیا ہے،جس پر ہونڈا کا کروم فینش لوگو موجود ہے۔مجموعی ڈیزائن کو بہتر سڑک کی موجودگی اور متاثر کن اسٹانس کیلئے ہلکی سی تبدیلیاں دی گئی ہیں۔
پہلے سے بہتر سائز
نئے ہونڈا سٹی کا سائز بھی بڑھا دیا گیا ہے،اس کی لمبائی میں تقریباً 25 ملی میٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پچھلے حصے کی پروفائل میں بھی بہتری نظر آ رہی ہے،جہاں افقی ریفلیکٹرز اور نئے ڈیزائن کا بمپر شامل کیا گیا ہے۔نیا سٹی اب نئے ڈائمنڈ کٹ الائے ویلز پر چلتا ہے،جو 15 سے 16 انچ کے درمیان ہیں،جو کہ مختلف ٹرمز پر منحصر ہیں۔
انجن کی تفصیلات
واضح رہے کہ انجن کے حوالے سے ہونڈا نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے،یعنی یہ 1.5 لیٹر کا فلیکس فیول نیچرل ایسپیریٹڈ ان لائن فور سلنڈر انجن کے ساتھ جاری رہے گا۔ یہ یونٹ دونوں فیولز پر 126 ہارس پاور کی زیادہ سے زیادہ طاقت فراہم کرتا ہے، جبکہ ٹارک 155 Nm سے 152 Nm کے درمیان ہے۔