اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں میں ڈیجیٹل سیفٹی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کے بارے میں بہتر طور پر جان سکیں، مقابلے کے تحت ٹک ٹاک صارفین کو ایسی مختصر ویڈیوز تیار کرنا ہوں گی جو کہ مختلف اہم موضوعات پر روشنی ڈالیں۔
ان موضوعات میں سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال، آن لائن ہراسمنٹ کا مقابلہ، آن لائن دھوکہ دہی کی روک تھام، نوجوانوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا، ٹک ٹاک کے سیفٹی ٹولز کو سمجھنا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات کا تدارک شامل ہیں۔
یہ مقابلہ 20 اکتوبر سے 5 نومبر 2024 تک جاری رہے گا، اس کا مقصد سوشل میڈیا صارفین میں آن لائن تحفظ اور معلومات کی تصدیق کے رجحان کو فروغ دینا ہے، صارفین اپنی ویڈیوز کو "DigitalHifazat#" ہیش ٹیگ کے ساتھ پوسٹ کرکے اس مقابلے میں شامل ہو سکتے ہیں۔
مقابلے کے نتائج کا اعلان آفیشل ہیش ٹیگ پیج پر کیا جائے گا جہاں 3 بہترین ویڈیوز کے تخلیق کاروں کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک کا یہ اقدام نوجوانوں میں ڈیجیٹل سیکیورٹی کے بارے میں شعور بڑھانے کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔