سپریم کورٹ:مخصوص نشصتوں کا معاملہ،عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کا عندیہ
Supereme Court
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینج کی جانب سے مخصوص نشستوں کےکیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور پاکستان تحریک انصاف کی دائر کردہ درخواستوں پرتفصیلی وضاحت جاری کردی ہے۔

سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلہ دینے والے ججوں نے وضاحت میں کہا ہے کہ 12 جولائی کے فیصلے میں کوئی بھی ابہام موجود نہیں ہے، سپریم کورٹ کا 12 جولائی کا مختصر فیصلہ بہت واضح ہے اور الیکشن کمیشن نے اس حکم کو غیر ضروری طور پرمشکل بنایا ہوا ہے۔

سپریم کورٹ میں جاری کردہ وضاحتی بیان میں احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وضاحت میں مزید کہا گیا ہے کہ  بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور عمر ایوب کو سیکریٹری جنرل تسلیم کیا جاچکا ہے۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ حاصل کردہ نشستیں فوری طوری پر اس سیاسی جماعت کی حاصل کردہ نشستیں ہی تصورکی جائیں گی، کوئی بھی بعدمیں ہونے والا عمل اس وقت کی متعلقہ تاریخوں پرہونے والے معاہدے کو تبدیل نہیں کرسکتا، طےشدہ حیثیت کےمطابق تمام کامیاب امیدوارپی ٹی آئی کے امیدوار ہی تھے۔

ججز نے وضاحت میں مزید کہا کہ واضح معاملہ پیچیدہ یا مشکل بنانے،کسی بھی طرح کا ابہام پیداکرنے کی کوشش بالکل مستردکی جاتی ہے،کمیشن کے ذریعے جاری ہونے والی فہرست صرف انتظامی عمل ہے،مقصد تمام متعلقہ افراد کو معلومات اور سہولت پہنچانا ہے، تاہم قانونی طور پرپابند ذمہ داری پوری کرنے میں ناکامی یا انکارکے  سنگین نتائج ہو سکتے ہیں لہٰذا الیکشن کمیشن  عدالتی احکامات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمے داری ک فوری پوری کرے۔